ایس ای سی پی کے عملہ کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے کے مالیاتی فراڈ میں ملوث اشتہاری گرفتار

اسلام آباد ( کرائم رپورٹر )ایف آئی اے لاہور زون نے ایس ای سی پی کے عملہ کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے کے مالیاتی فراڈ میں ملوث اشتہاری گرفتار، گرفتار ملزم نے SECP کے عملہ کی ملی بھگت سے کمپنی کے کروڑوں روپے کے شیئرز اپنے نام منتقل کروائے گرفتار ملزم کی شناخت شہزادہ عالمگیر کے نام سے ہوئی ہے ملزم کو چھاپہ مار کاروائی میں لاہور سے گرفتار کیا گیا ملزم نے جعلی کاغذات تیار کر کےکمپنی کے چیف ایگزیکٹو کے کروڑوں مالیت کے ٪51 شیئرز اپنے نام منتقل کروائے ملزم نے کمپنی کی سالانہ جنرل میٹنگ برائے الیکشن آف ڈائریکٹرز کے جعلی منٹس آف میٹنگ بھی تیار کیے.

بعد ازاں جعلی (Consent of Change) استعمال کرتے ہوئے ایس ای سی پی کے عملہ کی ملی بھگت سے کمپنی کے CEO کو فارغ کر دیا ملزم ایف آئی اے کو کافی عرصہ سے مطلوب تھا ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا اغاز کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں مزید تفتیش جاری ہے.