سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں پولیس افسران کے اعزاز میں تقسیم تعریفی اسناد اور نقد انعامات کی تقریب کا انعقاد ۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی

اسلام آ باد ( کرائم رپورٹر )سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں پولیس افسران کے اعزاز میں تقسیم تعریفی اسناد اور نقد انعامات کی تقریب کا انعقاد آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سردار فہیم ، ثناءیوسف، اشتیاق شاہ قتل کیس سمیت سنگین نوعیت کے 15 ہائی پروفائل کیسز کو پیشہ وارانہ انداز میں حل کرنے والی ٹیم کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا۔

تفصیلات کے مطابق سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں پولیس افسران و جوانوں کے اعزاز میں تقسیم تعریفی اسناد اور نقد انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،انہوںنے ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن سمیت دیگر افسران سے ملاقات کی ،جبکہ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سردار فہیم ، ثناءیوسف، اشتیاق شاہ قتل کیس سمیت سنگین نوعیت کے 15 ہائی پروفائل کیسز کو پیشہ وارانہ انداز میں حل کرنے والی ٹیم کی فرائض منصبی میں اعلیٰ کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تمام افسران اسی جذبے کے ساتھ جرائم کے انسداد اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اپنے فرائض سر انجام دیں،ہمارا اولین فرض اور ہمارے اس حلف کا ہم سے تقاضا بھی یہی ہے جو ہم نے یہ وردی زیب تن کرتے ہوئے اٹھایا تھا ،انہیں نے تمام افسران کو مستعدی ،فرض شناسی اور ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی،انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسران اپنی نوکرکی کو عبادت سمجھ کر سرا نجام دیں،تمام افسران و جوانوں نے تعریفی اسناد اور انعامات کو اپنے لئے اعزاز قرار دیتے ہوئے اس عزم ظاہر کیا کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سر انجام دیتے رہیں گے۔