اسلام آ باد ( کرائم رپورٹر )ایس پی ڈولفن خالد محمود اعوان کی زیرصدارت جر ائم کے انسداد کے حو الے سے میٹنگ کا انعقاد ، کار، موٹر سائیکل چوری راہزنی میں ملوث متحرک گینگز کے ممبران کی گرفتار ی کے لیے خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دیں، پٹرولنگ دستے شہر کے تمام علاقوں میں پٹرولنگ کو مزید موثربنائیں، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی ڈولفن خا لد محمود کی زیر صدارت جر ائم کے انسداد کے حو الے سے اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ریسکیو 15پر تعینا ت افسران نے شرکت کی، اس موقع پر ایس پی ڈولفن نے کار، موٹر سائیکل چوری اورراہزنی میں ملوث متحرک گینگز کے ممبران کی گرفتاری کے لیے خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دیں،انہو ں نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاو¿ن کیا جائے، پٹر ولنگ کو مزید مو ثر اور با مقصد بنا ئیں، ہر افسر متحر ک گروہوں کے ممبران کے خلاف کر یک ڈاون کر ے.
انہوں نے مزید کہا کہ تمام پٹرولنگ یونٹ اور ایمرجنسی ریسپانس یونٹس شہر کے تمام علاقوں میں پٹرولنگ کو مزید موثر بنائیں، جرائم کے انسداد کے لئے تمام تر وسائل بروئے کا رلائے جائیں، ایس پی ڈولفن نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور ان کو ہر ممکن سہولت مہیا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے جبکہ اسلام آباد پولیس کا اولین فرض شہریوں کی جان و مال کی حفاظت سمیت شہر میں امن و امان کی فضا ءکو برقرار رکھنا ہے.