چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن (ر)سید ذیشان حیدر کا سائیں بوٹا دربار و امام بارگاہ کا دورہ

اسلام آ باد ( کرائم رپورٹر )چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کا سائیں بوٹا دربار و امام بارگاہ کا دورہ ضلعی انتظامیہ افسران کے ہمراہ ٹریفک انتظامات سمیت جلوس کے روٹ کا جائزہ لیا،افسران کو جلوس کے اطراف میں غیر قانونی پارکنگ ختم کرنے کی ہدایت ، داخلی و خارجی راستوں کے 100 میٹر کے فاصلے پر پارکنگ کو مختص کیا جائے، کیپٹن (ر)سید ذیشان حیدر .

تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر نے سائیں بوٹا دربار و امام بارگاہ کا دورہ کیا،اس موقع پر اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے،سی ٹی او اسلا م آباد نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کے ہمراہ ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیااور جلوس کے روٹ کا بھی دورہ کیا،انہوں نے افسران کو جلوس کے اطراف میں غیر قانونی پارکنگ ختم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ داخلی و خارجی راستوں کے 100 میٹر کے فاصلے پر پارکنگ کو مختص کیا جائے اور جلوس کے اطراف میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں .

اسی کے ساتھ جلوس کے روٹس پر کنکریٹ بیرئیر اور خاردار تار کی تنصیب کو بھی یقینی بنایا جائے،انہوں نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی گاڑیاں مختص کردہ پارکنگ میں پارک کریںاور اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران سے مکمل تعاون کریں،سی ٹی او اسلام آباد سید ذیشان حیدر نے مزید کہا کہ آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر محرم الحرام کے موقع پر مربوط ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے گا.