سنگین جرائم میں ملوث 03 اشتہاری مجرمان گرفتار اسلحہ اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد

راولپنڈی( کرائم رپورٹر ) پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی ایس ایس پی محمد بن اشرف کی زیر ھدایات جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری۔ پٹرولنگ پوسٹ قائد اعظم کالونی سے سب انسپکٹر طاہر رحمان عباسی اور انکی ٹیم نے دورانِ چیکنگ رائفل M16 A معہ 07 روند ، پٹرولنگ پوسٹ گھیلاں کلاں سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اختر حسین اور انکی ٹیم نے دوران چیکنگ 06 سال قبل چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا۔ ملزمان گرفتار مقدمات درج۔ جبکہ ریجن ہاۓ کی مختلف پٹرولنگ پوسٹوں سے دورانِ چیکنگ مختلف مقدمات میں مطلوب 03 اشتہاری مجرمان اور 02 عدالتی مفرور گرفتار کر کے پابند سلاسل کیۓ گیۓ۔ پٹرولنگ پولیس جرائم کی روک تھام اور سرکوبی کیلیے کوشاں ہے۔