اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )چیئرمین سی ڈی اے اور بورڈ ممبران کی سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین سے ملازمین کے مسائل پر ایجنڈامیٹنگ سی ڈی اے ہیڈکواٹرز، اسلام آباد میں منعقدہوئی میٹنگ میں سی بی اے یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے ملاز مین کے مسائل کے حوالے سے چیئرمین سی ڈی اے کو ایجنڈا پیش کیا ،چیئرمین سی ڈی اے نے ملازمین کے مسائل پر مثبت انداز میں متعلقہ بورڈممبران کو ہدایات جاری کیں۔ملازمین کے پلاٹوں کے حوالے سے ترجیح بنیادوں پر کام کرنے اور ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے رپورٹ تیارکرنے کے احکامات جاری کئے گئے اور اس کے ساتھ ساتھ اپ گریڈیشن اور عرصہ دراز سے زیر التواء ملازمین کی سمریاں جن میں ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹرمنیجمنٹ ،سیکورٹی ،انفورسمنٹ،سی بلاک ،لائن آ ف پروموشن،اسسٹنٹ مارکیٹنگ انسپکٹر،وزیر اعظم پیکج کے تحت فوت ہونے والے ملازمین کے سرکاری مکانات کی الاٹمنٹ ،موجودہ الاؤنسز میں اضافے اور نئے الاؤنسزکی منظوری کے لیے سمریاں سی ڈی اے بورڈ میں منظوری کے لیے پیش کی جائیں۔
چیئرمین سی ڈی اے نے تمام بورڈ ممبران کو سی بی اے کے ساتھ مکمل تعاون اور بہترورکنگ ریلیشن شپ کی ہدایات جاری کیں،اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے چیئرمین سی ڈی اے اور بورڈ ممبران کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ادارے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہم انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔سی ڈی اے انتظامیہ ملازمین کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرے تاکہ ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے.