تاریخ میں پہلی مرتبہ نیویارک ٹائم سکوائر پر نماز تراویح

اس سال رمضان کے مقدس مہینے کے آغاز پر امریکا کی تاریخ میں پہلی بار سینکڑوں مسلمانوں نے نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر نمازِ تراویح ادا کی۔

گلف ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، ہفتہ کے روز رمضان المبارک کے آغاز پر تاریخ میں پہلی بار مسلمانوں نے امریکا کے اس مشہور مقام ’ٹائمز اسکوائر‘ پر باجماعت نماز تراویح ادا کی ہے۔

نیویارک ٹائمز اسکوائر پر نمازِ تراویح کا اہتمام کروانے والے منتظمیں نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ’امریکہ میں رہنے والے مسلمان نیویارک شہر کے قلب میں واقع اس علامتی مقام پر رمضان اس لیے منانا چاہتے ہیں تاکہ دوسروں کو یہ دِکھاسکیں کہ اسلام ایک پرامن مذہب ہے‘۔

منتظمین کا کہنا تھا کہ ’اسلام کے بارے میں بہت بڑی غلط فہمی پائی جاتی ہے‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’ہم اپنے مذہب کی وضاحت ان تمام لوگوں کو کرنا چاہتے ہیں جو نہیں جانتے کہ اسلام امن کا مذہب ہے‘۔