اسلام آباد (کرائم رپورٹر )انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث منظم گروہ کے 6 ملزمان گرفتار ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان کی انسانی اسمگلنگ میں ملوث منظم گروہ کے خلاف بڑی کارروائی کاروائی میں منظم گروہ سمیت 6 ملزمان گرفتار گرفتار ملزمان کی شناخت امتیاز ، مزمل فاروق ، نجید حسن ، چاند علی فخر نذیر اور اجمل حسین شامل ملزمان کو ملتان، رحیم یار خان اور میاں چنوں کے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر گرفتار کیا گیا ملزم امتیاز ، مزمل فاروق ، نجید حسن اور چاند علی منظم گروہ کا حصہ ہیں ابتدائی تفتیش کے مطابق مذکورہ گروہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے شکایت کنندہ اور دیگر افراد کو بیرونِ ملک روزگار کے جھانسے میں پھنسا کر لاکھوں روپے ہتھیائے ملزمان نے متاثرین سے 45 لاکھ روپے نقد اور 40 لاکھ روپے بینکنگ ذرائع سے وصول کیے ملزمان نے متاثرہ شہریوں کو نیوزی لینڈ کا ورک ویزہ فراہم کرنے کا جھانسہ دیا.
ملزمان نے جعلی ویزے دکھا کر پروٹیکٹر آف امیگرنٹس سے تصدیق کا عمل کرانے کی یقین دہانی کرائی ملزمان نے مزید 5 لاکھ روپے کی ادائیگی پر ایئر ٹکٹ فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ایف آئی اے ٹیم نے چھاپہ مار کاروائی میں امتیاز اور مذمل فاروق کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 1 لاکھ روپے نقدی بھی برآمد کر لی گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر گروہ کے مزید 2 اراکین نجید حسن اور چاند علی کو بھی ملتان سے گرفتار کیا گیا ، گرفتاری کے دوران ملزمان کے قبضے سے 2 پاسپورٹ، پانچ موبائل فونز اور ایک لیپ ٹاپ بھی قبضے میں لے لیے گئےایک اور کاروائی میں ملزم فرخ نذیر کو میاں چنوں سے گرفتار کیا گیا ملزم نے شہری کو بحرین کا ورک ویزہ فراہم کرنے کے عوض 9 لاکھ 80 ہزار روپے ہتھیائے جبکہ ملزم اجمل حسین کو خان پور رحیم یار خان سے گرفتار کیا گیا .
ملزم نے شہری کو بیرون ملک بھجوانے کے لیے 6 لاکھ 60 ہزار روپے ہتھیائے ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور رقم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گئے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے .