رشوت خوری اور بدعنوانی کا مقدمہ – ملزم کو 8 سال قید بامشقت کی سزا

اسلام آباد (کرائم رپورٹر )سپیشل جج سینٹرل بہاولپور کی عدالت میں درج رشوت خوری کے ایک اہم مقدمے میں فیصلہ سنا دیا گیا ملزم زوار حسین کو مجموعی طور پر 8 سال قید بامشقت اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا دی گئی ملزم کو انسداد بدعنوانی ایکٹ کے تحت 7 سال قید بامشقت اور 5 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ تعزیرات پاکستان کے تحت 1 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ملزم میپکو میں لائن مین کے طور پر تعینات تھا اور رشوت کی مد میں 10 ہزار روپے لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہوا مقدمے کی سماعت جلیل احمد، اسپیشل جج سینٹرل کیمپ بہاولپور نے کی ایف آئی اے کی جانب سے پیروی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل وقاص رضا نے کی۔