وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا دوران ڈیوٹی ریسکیو اہلکار کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار

لاہور (سٹاف رپورٹر )وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے دوران ڈیوٹی ریسکیو اہلکار کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ، وزیراعلی مریم نواز شریف نے کھوکھر ٹاون میں آتشزدگی کے دوران چھت گرنے سے زخمی ریسکیور اہلکار کی صحت یابی کی دعا کی اوربہترین علاج کی ہدایت کی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔