اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء کنول شوزب کی درخواست پر شہری کیخلاف پیکا کے تحت کارروئی کیس میں سماعت ملتوی کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران کنول شوزب کے وکیل محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے، چیف جسٹس نے کہاکہ سید علی ظفر اور اسد عمر کو عدالتی معاون مقرر کیا تھا، کیا انہیں اطلاع ہوئی ہے؟،ویسے بھی وہ ابھی مصروف ہوں گے،اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہاکہ میں نے گزشتہ سماعت کا کورٹ آرڈر نہیں دیکھا،چیف جسٹس نے کہاکہ آپ گزشتہ سماعت کا آرڈر دیکھ لیں، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">