افغان شہریوں کو غیر قانونی ای ویزا جاری کرنے کا معاملہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی کاروائی ،ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار کی ہدایت پر ادارے میں بھی احتساب کا عمل جاری ، بدعنوانی اور کرپشن میں ملوث ایف آئی اے کے 2 اہلکار گرفتار جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم تشکیل ،گرفتار ملزمان میں سب انسپیکٹر وسیم احمد اور کانسٹیبل عاقب محمود شامل ، گرفتار اہلکار اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد میں تعینات تھے ، گرفتار اہلکاروں نے افغان شہریوں کو جاری کردہ ای ویزا مقدمے میں گرفتار ملزم زبیر سے دوران جسمانی ریمانڈ رشوت کا تقاضا کیا تھا ، گرفتار اہلکاروں نے ملزم کو جسمانی ریمانڈ کے دوران سہولتکاری فراہم کرنے کے عوض 20 لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی ، مذکورہ رقم کے عوض اہلکاروں نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوانے کی یقین دہانی کروائی ، اہکاروں کو گرفتار کر کے تفتیش کا اغاز کر دیا گیا۔

ابتک افغان شہریوں کو غیر قانونی ای ویزا جاری کرنے میں ملوث گینگ کے 6 ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں، گرفتار ملزمان میں عبدالعزیز، احمد سخی، عاطف احمد، نادر رحیم عباسی، ابرار احمد اور زبیر احمد شامل ، گرفتار ایف آئی اے اہلکاروں سے تفتیش کے لئے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی 4 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ، جے آئی ٹی کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نعمان خلیل کر رہے ہیں ،جے آئی ٹی ٹیم میں سب انسپیکٹر شمس خان، سب انسپیکٹر شہریار اور کانسٹیبل مہدی شامل ہیں ، جے آئی ٹی غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرے گی ، محکمانہ احتساب کا مقصد ادارے کو کرپشن اور دیگر بے ضابطگیوں میں ملوث کالی بھیڑوں سے پاک کرنا ہے، ڈی جی ایف آئی اے ، غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔ ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار ، ادارے میں احتسابی عمل سے ہی انسانی سمگلنگ اور کرپشن کا خاتمہ ممکن ہوگا ،کرپشن اور بد عنوانی میں ملوث افسران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔