اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری سرکاری دورے پر گوادر روانہ دورے کا مقصد گوادر بندرگاہ کی استعداد کار میں اضافے کے اقدامات کا جائزہ لینا ہے گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین وفاقی وزیر کو بندرگاہ کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دیں گے وزیر بحری امور تاجر برادری اور مقامی ماہی گیروں سے ملاقاتیں بھی کریں گے.
وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا کہ گوادر کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ھے مقامی کمیونٹی کو ترقیاتی منصوبوں کا حصہ بنائین گے اور گوادر کو عالمی تجارتی مرکز بنانے کی پالیسی پر عملدرآمد جاری ھے مقامی طلباء کو وزارت کے ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے وظائف کی فراھمی یقینی بنائیں گے۔