راولپنڈی (کرائم رپورٹر)پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی ایس ایس پی محمد بن اشرف کی زیرسربرائی گزشتہ مالی سال کے دوران ملازمین کی ویلفیئر کی مد میں 5639008 کی خطیر رقم تقسیم کی گئی۔ جس میں شادی کے تحائف میں 80000 ، تعلیمی سکالرشپ کی مد میں 54608 ، علاج معالجہ کی مد میں 5455000 اور ریٹائیرمنٹ کے موقع پر بطور تحفہ 49400 روپے شامل ہیں۔ افسران کا کہنا ہے کے اپنے ماتحت ملازمین کی ویلفیئر محکمہ کی اولین ذمہ داری ہے۔ جس کو عملی جامہ پہنانے کیلیۓ افسران ہر ممکن طور پر کوشاں ہیں۔ تاکہ ملازمین کی مالی مشکلات کو فوری طور پر ختم یا کم کیا جاسکے۔
