اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے پیکا آرڈیننس کے خلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور پی بی اے وغیرہ کی درخواستوں میں تحریری دلائل طلب کرلیے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران پی ایف یو جے کے وکیل عادل عزیز قاضی، سینئر صحافی و اینکر حامد میر پٹیشنر رضوان قاضی اور دیگر عدالت پیش ہوئے جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت پیش نہ ہوئے، سینئر وکیل منیر اے ملک سے متعلق بتایاگیاکہ طبیعت ناسازی کے باعث پیش نہیں ہوسکتے، عدالت نے تحریری دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 7اپریل تک کیلئے ملتوی کردی۔واضع رہے کہ پی ایف یوجے کے علاوہ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی، ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز،کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز، سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار مقصود بٹر ، فرحت اللہ بابر،سینئر صحافی محمد مالک، اظہر عباس، علی کاظم وحید اور شکیل مسعود سمیت دیگر نے بھی پیکا ترمیمی آرڈیننس کو چیلنج کر رکھا ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">