اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک کا این سی آر ڈی میں انڈس واٹر معاہدے پر کلیدی خطاب وفاقی وزیر کی زیرِ صدارت انڈس واٹر ٹریٹی کے مستقبل پر غور وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ بھارت نے انڈس واٹر معاہدہ توڑا تو دنیا کے کسی معاہدے کی حیثیت باقی نہیں رہے گی انڈس واٹر ٹریٹی کو توڑنا عالمی معاہدوں کو بے معنی بنا دے گا پانی عالمی امن و سلامتی کا مسئلہ ہے پانی ہی زندگی کی اصل ہے دنیا کے 70 فیصد ممالک نچلے دریائی ممالک ہیں انڈس واٹر ٹریٹی کی خلاف ورزی کا مطلب نچلے دریائی ممالک کے حقوق کی پامالی ہے کسی بالائی ملک کو نچلے دریائی ملک کا پانی روکنے کا حق نہیں
ہم کمزور نہیں، جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں .
انہوں نے کہا کہ ہماری طاقت اور صلاحیت پر کوئی شک نہ کرے موسمیاتی اور ماحولیاتی مسائل سرحدوں کے پابند نہیں اگر آپ ہمارے ماحول کو تباہ کریں گے تو اپنا بھی نقصان کریں گے عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی سے دنیا بھر کے نچلے دریائی ممالک متاثر ہوں گے.