کینیڈاکی معروف سماجی شخصیت قاسم حنیف عباسی کی صاحبزادی رشتہ ازدواج میں منسلک

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)کینیڈاکی معروف سماجی شخصیت قاسم حنیف عباسی کی صاحبزادی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔شادی کی تقریب مری کے علاقہ علیوٹ کے مقامی شادی ہال میں منعقد ہوئی جس میں جڑواں شہروں کی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پرقاسم حنیف عباسی کےوالدمعروف عالم دین اورتبلیغی رہنما محمد حنیف عباسی نے معزز مہمانان گرامی کاشکریہ ادا کیااور کہاکہ انکے یا انکے بیٹے کے کبھی بھی کوئی سیاسی عزائم نہیں رہے اورانہوں نے ہمیشہ فی سبیل اللہ مستحقین کے دکھ درد بانٹنے کی کوشش کی ۔