کراچی (کورٹ رپورٹر ) سندھ ہائیکورٹ نے بینک فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی کر دی سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمود اے خان نے نجی کمپنی میں 53 کروڑ سے زائد کے بینک فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان اور دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
جونیئر وکیل نے موقف دیا کہ ملزم کے وکیل کی طبیعت ناساز ہے، سماعت ملتوی کی جائے ، جسٹس محمود اے خان نے ریمارکس دیئے کہ ہم تینوں ملزموں کی درخواست ضمانت کو ایک ساتھ سنیں گے، عدالت نے ملزم عاطف خان اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت 13 اگست تک ملتوی کر دی ، یاد رہے کہ عاطف خان جیل میں ہیں جبکہ ملزم امتیاز اور فیصل احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے تھے، امتیاز اور فیصل نے گرفتاری سے بچنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت حاصل کر لی تھی۔