آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ ،لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی طلباء سےخصوصی گفتگو

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے انٹرنشپ میں شریک طلباء سے خصوصی گفتگو کی، جس میں انہوں نے نوجوان نسل کے جذبے اور حب الوطنی کو سراہا ، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے زیر اہتمام جاری سمر انٹرنشپ پروگرام 2025 ملک بھر کے نوجوانوں کے لیے ایک انقلابی تجربہ بن چکا ہے۔ اس سلسلے میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے انٹرنشپ میں شریک طلباء سے خصوصی گفتگو کی، جس میں انہوں نے نوجوان نسل کے جذبے اور حب الوطنی کو سراہا۔

اس سال کے سمر انٹرنشپ پروگرام میں 150 سے زائد یونیورسٹیز اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلباء شرکت کر رہے ہیں جبکہ 33 شہروں سے آئے ہوئے 6500 سے زائد طلباء اس پروگرام کا حصہ بنے ہیں طلباء نے کہا کہ پاک افواج پر ہمیں فخر ہے اور ہمیں اپنی افواج سے کوئی جدا نہیں کر سکتا، آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کا بھارت کو منہ توڑ جواب تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، نوجوان نسل کل بھی پاکستان کے ساتھ کھڑی تھی اور ہمیشہ ساتھ کھڑی رہے گی، ملک دشمن عناصر کی ناپاک کوشش کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔