راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) مون سون بارشوں کا معاملہ, جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری, واسا راولپنڈی نے شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی, بارشوں کے پیشِ نظر ریسکیو 1122 راولپنڈی الرٹ, ریسکیو اہلکار نالہ لئی کے اطراف اور نشیبی علاقے میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں ایم ڈی واسا راولپنڈی کےمطابق نالہ لئی کے کیچمنٹ ایریا سیدپور میں موسلا دھار بارش جاری ہے، سیدپور کے مقام پر سب سے زیادہ 124ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، نشیبی علاقوں میں عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ تعینات ہے نالہ لئی کی مسلسل نگرانی کی جاری ہے، نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام 10 فٹ پر جبکہ گوالمنڈی پل پانی کا لیول 5 فٹ ہے،کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نپٹنے کیلئے تیار ہیں اسلام آباد، راولپنڈی میں بارشوں کے پیشِ نظر ریسکیو 1122 راولپنڈی الرٹ ہے، ریسکیو اہلکار کٹاریاں، گوالمنڈی اور دیگر نشیبی علاقے میں تعینات کیے گئے ہیں.
بارشوں کے دوران ریسکیو اہلکار ان جگہوں پر مسلسل ڈیوٹی پر موجود رہے گئے,عوام مون سون موسم کے دوران انتہائی احتیاط برتیں والدین دوران بارش بچوں کو نالہ لئی اور بجلی کے کھمبے کے پاس ہر گز نہ جانے دیں، بارش کے دوران ڈرائیونگ کم رفتار پر کریں اربن فلڈنگ سے قبل محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائے،بارش کے دوران کمزور اور خستہ حال چھتوں کے نیچے نہ جائیں ندی نالوں کو عبور کرنے سے گریز کریں،کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر فوری اطلاع دیں .