بیجنگ (ماییٹرنگ ڈیسک )چین نے کہا ہے کہ امید ہے امریکا باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانے، غلط فہمیوں کو کم کرنے اور بات چیت اور مواصلات کے ذریعے تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ شنہوا کے مطابق یہ بات چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گیو جیاکون نے منگل کو نیوز بریفنگ کے دوران چین امریکا اقتصادی اور تجارتی مسائل پرسوال کے جواب میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ ٹیرف کے معاملات پر چین کا موقف مستقل اور واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ امریکا چین کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت کے دوران طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کام کر سکتا ہے اور اقتصادی اور تجارتی مشاورتی میکانزم کے کردار کو مکمل طور پر ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے امریکا پر زور دیا کہ وہ دو طرفہ تعلقات کی مستحکم اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرے۔