انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد (کامرس رپورٹر )پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 02 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 284 روپے 97 پیسے ہو گئی ہے۔

انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75 روپے 96 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 755 روپے 89 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 740 روپے 16 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 932روپے 07 پیسے اور قطری ریال کی قدر 78 روپے 17 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 287 روپے 20 پیسے اور قیمت فروخت 288 روپے 70 پیسے ریکارڈ کی گئی