راولپنڈی (کرائم رپورٹر )راولپنڈی بارش کی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی پولیس ہائی الرٹ،سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات کے مطابق تمام افسران فیلڈ میں متحرک رہیں گے، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ تمام ایس ایچ اوز اپنے علاقے میں نظر رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس اور ریسکیو کریں گے.
راولپنڈی پولیس کی خصوصی ٹیمیں فوری رسپانس کے لئے علاقہ میں گشت کر رہی ہیں، شہریوں کو کسی مقام پر جمع پانی یا برساتی نالے کے قریب مت جانے دیا جائے، راولپنڈی میں بارش کی وجہ سے دفعہ 144 نافذ ہے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر فوری قانونی کارروائی کی جائے،شہریوں سے التماس ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 15 پر رابطہ کریں، برساتی نالوں.
نالہ لئی، ڈیمز اور تالابوں وغیرہ کے قریب جانے سے گریز کریں، بارش تھمنے تک غیر ضروری سفر سے گریز کریں انتہائی ضرورت کے پیش نظر گھر سے باہر نکلیں، راولپنڈی پولیس، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو ادارے شہریوں کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت سرگرم عمل ہیں،شہری ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دی گئی ہدایات اور ایڈوائزری پر عملدرآمد کریں۔