آئین توڑنے میں صدر وزیراعظم ملوث ہیں،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(سی این پی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ احتساب کا نام نہاد عمل چار سال سے آپ کے سامنے ہے،بات احتساب کے عمل سے بہت آگے چلی گئی ہے،ملک میں آئین کو چوری کرنے کی کوشش ہے،ملک کا، صدر،وزیراعظم، سپیکر، ڈپٹی سپیکر، وزراء سازش کر کے آئین توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں،عوام دیکھنا چاہتی ہے،سپریم کورٹ آئین کا دفاع کرے گی یا ماضی کے فیصلے برقرار رہیں گے، ماضی کے فیصلوں کو عوام نے قبول نہیں کیا،آج ملک کی سیاسی،قانونی اور آئینی تاریخ کا فیصلہ ہے،پاکستان کا اہم ترین کیس ہے آمر طاقت کے بل بوتے پر آئین کو توڑتے تھے،ملک کے آئین کو توڑنے والے نام نہاد الیکٹڈڈ لوگ ہیں،جمہوری عمل جاری تھا اسکو توڑا گیا، پہلے آئین توڑنے والوں کے خلاف غداری کا مقدنہ درج کیا جاتا تھا، آج آئین توڑنے والوں کومسلط کیاگیا، آئین کیوں توڑا گیا،عمران خان کی کرپشن کی کہانیاں سامنے آرہی ہیں، شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ وزارت کا فیصلہ ملک کو آگے یا پیچھے لے جائے گا،آئین توڑنے میں صدر وزیراعظم ملوث ہیں،اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ آئین توڑنے کی سازش کی گئی،الیکشن ثانوی حیثیت رکھتے ہیں، عمران خان اور صدر کو کس نے حق دیا آئین توڑنے کا،آج سپریم کورٹ کا امتحان ہے، سب کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں،پنجاب میں بھی کوشش ہوگی کہ وزیر اعلیٰ کے انتخاب کی ووٹنگ نہ ہو،آئین پاکستان تورنے والوں کے خلاف غداری کے مقدمے درج ہوں۔