ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس ، فاروق ایچ نائیک کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی

اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق صدرپاکستان آصف علی ذرداری وغیرہ کے خلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں فاروق ایچ نائیک کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر عثمان مسعود، تفتیشی افسر فرقان حمید اور دیگر عدالت پیش ہوئے، عدالت نے ملزمان کی حاضری لگائی اس موقع پر آصف زرداری، خواجہ عبدالغنی مجید اور دیگر کی جانب سے ایک روزہ استثنی کی درخواستیں دائر کی گئیں جنہیں عدالت نے منظور کرلیا،عدالت نے آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی سپریم کورٹ مصروفیات کے باعث عدم دستیابی پر ریفرنس کی سماعت18 اپریل تک کیلئے ملتوی کردی۔