غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف اقدامات . ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ

اسلام آباد (کرائم رپورٹر ) ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایات غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف اقدامات جاری ایف آئی اے کا مصدقہ ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر غیر قانونی فارن ایکسچینج کے کاروبار اور ہنڈی/حوالہ کے نیٹ ورکس کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ، جاری کارروائیوں کا مقصد غیر قانونی مالی سرگرمیوں کی روک تھام اور ملکی قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے رواں سال کے دوران اب تک 256 چھاپہ مار کاروائیوں میں 282 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے 213 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 762.27 ملین روپے ریکور کیے گئے ملک گیر چھاپوں کے دوران متعدد دکانوں کو بھی سیل کیا گیا ملزمان کی گرفتاری کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت بھی حاصل کی گئی۔

ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ نے کہا کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہےغیر ملکی کرنسی کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف ٹھوس شواہد کی روشنی میں قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی غیر قانونی کرنسی کی خریدوفروخت میں ملوث بین الاقوامی ایجنٹوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جائے گا حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی اس ضمن میں قانون کے مطابق تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔