راولپنڈی (کرائم رپورٹر) تھانہ واہ کینٹ نے ، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہار ی گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہار ی کو گرفتار کر لیا، اشتہار ی سال 2022 سے واہ کینٹ پولیس کو مطلوب تھا،پولیس نے ہیومین انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری مجرم کو گرفتار کیا، ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھا کہ اشتہاری اور ان کے سہولت کار قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
