تھانہ رتہ امرال،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

راولپنڈی (کرائم رپورٹر) تھانہ رتہ امرال نے،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار۔تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کرلیا،واقعہ کا مقدمہ رواں سال جنوری میں درج کیا گیا تھا،زیر حراست اشتہاری کو رتہ امرال پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا،زیر حراست اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ اشتہاریوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔