تھانہ کہوٹہ ، 17 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا شخص فوری گرفتار

راولپنڈی (کرائم رپورٹر) تھانہ کہوٹہ نے، 17 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا شخص فوری گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق کہوٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 17 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا، کہوٹہ پولیس نے متاثرہ کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے فوری گرفتار کر لیا، متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ گرفتار شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، زیادتی، تشدد یا ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہیں،ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔