اسلام آباد (کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی اسلام آباد محمدجواد طارق کی ایس ایس پی آپر یشنز اسلام آباد محمد شعیب خان کے ہمراہ شیردل سکواڈکے افسران و جوانوں کو بریفنگ، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور امن وعامہ کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ڈی آئی جی اسلام آباد .
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی اسلام آباد محمدجواد طارق نے ایس ایس پی آپر یشنز اسلام آباد محمد شعیب خان کے ہمراہ شیردل سکواڈکے افسران و جوانوں کو وفاقی دارلحکومت میں امن امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے بر یفنگ کا انعقاد کیا،ڈی آئی جی اسلام آ باد نے تما م افسران کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ پولیس افسران و جوان شہریوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیں،اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور دیانتداری سے ادا کریں،شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور امن امان کا قیام ہمارا اولین مقصد ہے،اپنا ٹرن آو¿ٹ کو مثالی بنائیں، تما م افسران وجوان قیا م امن کے حو الے سے صورتحال سے قانون کے مطابق نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیارہیں.
ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جو اد طار ق نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور امن وعامہ کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے،شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ اسلام آباد پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق پکار 15پر اطلاع دیں، اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی.