ڈی جی ایف آئی اے رِفعت مختار راجہ کا ایف آئی اے اکیڈمی میں نئے انسپکٹرز سے خطاب

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)ڈی جی ایف آئی اے رِفعت مختار راجہ کا ایف آئی اے اکیڈمی میں نئے انسپکٹرز سے خطاب ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے، رِفعت مختار راجہ نے ایف آئی اے اکیڈمی میں بنیادی تربیت حاصل کرنے والے نئے بھرتی شدہ انسپکٹرز سے خطاب کیا ڈی جی ایف آئی اے نے نو منتخب افسران کو خوش آمدید کہتے ہوئے قومی خدمت، دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور فرض شناسی جیسے اعلیٰ اقدار کو اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا حصہ بنانے پر زور دیا ایف آئی اے ملکی قانون کی بالادستی، انصاف کی فراہمی اور منظم جرائم کے خلاف جدوجہد میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے.

ڈی جی ایف آئی اے رِفعت مختار راجہ نے کہا کہ جامع تربیتی پروگرام کا مقصد آفسران کو جدید قانونی، تفتیشی اور آپریشنل صلاحیتوں سے آراستہ کرنا ہےان تربیتی پروگرام سے آفسران مستقبل میں درپیش چیلنجز کا بھرپور مقابلہ کر سکیں ایف آئی اے اکیڈمی میں جدید خطوط پر، عالمی معیار کے مطابق تربیت فراہم کی جا رہی ہےڈی جی ایف آئی اے نے اپنے خطاب کے اختتام پر افسران کو تلقین کی کہ وہ اپنے فرائض کو قومی امانت سمجھ کر ایمانداری، نظم و ضبط اور خدمت کے جذبے کے ساتھ انجام دیں۔