کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر، یورو ، پاونڈ سستے ہوگئے

کراچی (کامرس رپورٹر ) کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 15 پیسے کی کمی سے 282 روپے 72 پیسے کا ہو گیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 20 پیسے کی کمی سے 285 روپے 30 پیسے ہو گئی، یورو کی قیمت 70 پیسے کم ہو کر 325 روپے 80 پیسے ہو گئی۔

برطانوی پاونڈ کی قیمت 2 روپے 67 پیسے گر کر 376 روپے 13 پیسے ہو گئی، جاپانی ین کی قیمت 1 پیسے کی معمولی کمی سے 1 روپیہ 92 پیسے ہو گئی۔

اماراتی درہم 77 روپے 70 پیسے پر مستحکم ہے، کراچی: سعودی ریال کی قیمت 76 روپے پر برقرار ہے۔