انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر بین سٹوکس ایک بار پھر فٹنس مسائل کا شکار ہو گئے ہیں جس کے بعد ان کی رواں سال نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم سیریز اور کائونٹی کرکٹ میں شمولیت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے، 30 سالہ بین سٹوکس کا کہنا ہے کہ دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران وہ گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا رہے ہیں اور اب انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے گھٹنے کا سکین کرائیں گے یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران انگلش ٹیم کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، بین سٹوکس کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے گھٹنے کی سکین رپورٹ نہیں آجاتی وہ اپنے مستقبل کے بارے میں کچھ بھی واضح طور پر نہیں کہہ سکتے ہیں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">