انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

اسلام آباد (کامرس رپورٹر)انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوگیا ،انٹر بینک میں ڈالر 282.57 روپے سے بڑھ کر 282.67 روپے پر بند ہوا۔

ماہرین کاکہنا ہے کہ درآمدی بل اور بیرون قرض کی ادائیگی پر ڈالر کی طلب دیکھی گئی ۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 285.15 روپے پر برقرار رہا ،اوپن مارکیٹ میں یورو81 پیسے اضافے سے 330.45 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 50 پیسے اضافے سے 379.50 روپے،یو اے ای درہم 5 پیسے اضافے سے 77.65 روپے پر پہنچ گیا۔اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 75.95 روپے پر برقرار رہا۔