ایف جی ایچ اے اور بین الاقوامی مشاورتیA.T. Kearney کے درمیان ممکنہ اشتراک پر ابتدائی مشاورتی اجلاس

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وفاقی حکومت کے ادارہ برائے رہائش (FGEHA) اور بین الاقو امی مشاورتی ادارے A.T. Kearney کے درمیان ممکنہ اشتراک کے حوالے سے ایک ابتدائی ورچوئل میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میٹنگ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی (P3A) کے نمائندگان نے بھی شرکت کی،A.T. Kearney نے اپنی مشاورتی خدمات کا خاکہ پیش کیا، جس میں سیکٹر ڈائیگناسٹک اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا شامل ہے۔ FGEHA نے اپنی زمینوں کی تفصیلات اور 11 مجوزہ منصوبوں کا مجموعی خاکہ پیش کیا۔

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤ سنگ اتھارٹی (FGEHA) نے بین الاقو امی سرمایہ کاروں کے ساتھ شراکت داری کے لیے 11 قیمتی منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ (PPP) / جوائنٹ وینچر (JV) ماڈلز میں پیش کیے ہیں۔ ان منصوبوں میں اسلام آباد، راول پنڈی اور کراچی کے اہم علاقوں میں کمرشل، رہائشی، تعلیمی اور طبی سہولیات شامل ہیں ابتدائی طور پر دو منصوبوں فائیو اسٹار پلس ہوٹل بین الاقو امی معیار کا ہسپتال پر بات ہوئی اورفائیو اسٹار پلس ہوٹل کو پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر شروع کرنے کی سفارش کی گئی۔ وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر Public Private Partnership Authority (P3A) کو اس منصوبے کی طویل المدتی سرمایہ کاری کے لیے منصوبہ بندی اور تجاویز کی تیاری کے لیے شامل کیا گیا۔

یہ اقدامات ملک میں بین الاقو امی سرمایہ کاری کے فروغ، شہری ترقی اور روز گار کے مواقع فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہیں۔سرمایہ کاروں کے لیے نئے ریونیو ماڈلز اور انسٹیٹیو ٹواسٹرکچر پر مشاورت . ریونیو جنریشن اور سرمایہ کاری کا فروغ نجی شعبے کے ذریعے ریونیو میں اضافے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ FGEHA نے نجی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے انسٹیٹیو ٹواسٹرکچر پر غور کی رضامندی ظاہر کی، جس میں A.T. Kearney کی اسٹریٹیجک رائے شامل ہو گی۔ میٹنگ خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور تمام فریقین نے اشتراک کے امکانات کو مثبت قرار دیا۔ معلومات کے تبادلے اور مزید مربوط مشاورت کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اگلی میٹنگ آئندہ ہفتے منعقد کرنے پر اتفاق ہوا.