اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں غیر ملکیوں اور غیر مذہب کو شراب فروخت کرنے والے ایک اور ہوٹل کا اضافہ، ہو گیا قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات میں نظیر احمد بگھیونے سوال کیا کہ کیا وزیر داخلہ انسداد منشیات یہ فرمائیں گے کہ وفاقی دارالحکومت نے کن مذاہب کے افراد کو شراب کی فروخت کے لیے لسن جاری کیے جاتے ہیں نیز گزشتہ پانچ سالوں کے دوران کی رپورٹ پیش کریں جس پر وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے وقفہ سوالات کے تحریری جواب میں بتایا کہاسلام آباد میں چار ہوٹلوں کو یہ لائسنس جاری ہوئے ہیں جن میں میریٹ ہوٹل سرینہ ہوٹل بیسٹ ویسٹرن اور موو اینڈ پک ہوٹل شامل ہے،قومی اسمبلی میں پیش و قفہ سولات کے تحریری جواب میں بتایا کہ اسلام آباد میں چار ہوٹلوں کو شراب فروخت کرنے کی اجازت ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں چار ہوٹلوں کو شراب کے لائسنس دیئے گئے ہیں، شراب کے لائسنس مخصوص شرائط پر جاری کئے گئے ہیں ایل ٹو شراب لائسنس کی فیس پانچ لاکھ ہے، شراب کے لائسنس کی سالانہ تجدید ڈیڑھ لاکھ فیس ہے، اسلام آباد میں میریٹ،سیرینا ،بیسٹ ویسٹرن اور موو اینڈ پک ہوٹلز کو شراب فروخت کی اجازت ہے، محسن نقوی نے کہا کہ ہوٹلز میں شراب کو دیگر اشیا سے الگ رکھا جائے گا، وزارت داخلہ کی شرط ہے کہ انھوں نے کہا کہ شراب کی کھیپ کی آمد سے سات دن کے اندر متعلقہ افسر کو آگاہ کیا جائے گا۔
وزارت داخلہ کی لائسنس کے لئے شر ط ایکسائز افسر بغیر وجہ بتائے شراب کا لائسنس کینسل کرسکتا ہے، دوسری جانب ، ذرائع نے بتایا کہ موو انیڈ پک ہوٹل کے مالک نے سردار یاسر نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے ساتھ ہی شراب کےپرمٹ ہوٹل کے لئے منظور کروا لیا تھا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر تنویر الیاس جو کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے بھائی ہیں نے سنٹورس میں ایک ہوٹل بنایا جس میں دنیا بھر سے لوگ آتے ہیں جس پر انہوں نے موو اینڈ پک ہوٹل میں غیر ملکیوں اور اسلام آباد میں دیگر مذاہب کے عوام کے لئے اسلام آباد ایکسائز میں پرمٹ کی درخواست دے دی جو کہ منظور کرلی گئی، جبکہ ایکسائز اسلام آباد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہوٹل پرمٹ ایک کنسٹرکشن کمپنی پاک گلف ہے جس کے تحت ہوٹل چلایا جارہا ہے ایکسائز ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ہوٹل وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر یاسر تنویر الیاس کا ہے اور ہوٹل کا پرمٹ منظور کرلیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ قبل ازیں اسلام آباد میں میریٹ‘ سرینہ اور بیسٹ ویسٹرن ہوٹل کے پرمٹ تھے اب اسلام آباد میں سنٹورس میں واقع ہوٹل کا اضافہ ہوگیا ہے۔