پنجاب پولیس ملازمین کے بچوں کے علاج کیلئے 29.65 لاکھ روپے جاری، آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کا ہیلتھ ویلفیئر مشن جاری

لاہور (کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس ملازمین کے بچوں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مشن جاری، لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین کے سنگین بیماریوں کے شکار بچوں کے علاج معالجے کیلئے 29 لاکھ 65 ہزار روپے جاری کر دیئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ کانسٹیبل محسن علی کو بیٹی کی کوکلیئر امپلانٹ سرجری کیلئے 16 لاکھ 60 ہزار روپے کی منظوری دی گئی۔

اسی طرح کانسٹیبل سکندر سلیم کو بیٹے کے عارضہ دل کے علاج کیلئے 03 لاکھ روپے، ہیڈ کانسٹیبل ثاقب فاروق کو بیٹے کے عارضہ دل کے علاج کیلئے 02 لاکھ 75 ہزار روپے،کانسٹیبل محمد ارشد کو بیٹی کی سماعت کے علاج کیلئے 02 لاکھ 25 ہزار روپے ، اے ایس آئی غلام اصغر کو بیٹے کی ٹانگوں کی سرجری کیلئے 02 لاکھ 05 ہزار روپے،

ڈی ای او اظہار الحق کو بیٹی کی سرجری کیلئے 02 لاکھ روپے اور لیڈی اے ایس آئی عصمت حمید کو بیٹے کے علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ روپے دیئے گئے۔ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب نے مذکورہ بالا فنڈز ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کی سکروٹنی و منظوری کے بعد جاری کئے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں مصروف عمل ملازمین کے اہلخانہ کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیح ہے