پاکستان کا آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدے کا خیرمقدم، خطے میں نئے دور کے آغاز کی امید

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان نے جمہوریہ آذربائیجان اور جمہوریہ آرمینیا کے درمیان امن معاہدے پر دستخط کا خیر مقدم کر تے ہوئے کہا ہے کہ یہ تاریخی لمحہ آذربائیجان کی قیادت کی دانشمندی اور لمبے عرصے تک جاری رہنے والے تنازع کو پرامن حل تک پہنچانے کی عکاسی کرتا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تنازعات کے حل اور دنیا کے مختلف خطوں میں امن کو فروغ دینے میں صدر ٹرمپ کی کوششوں کا اعتراف اور تحسین کرتا ہے۔

کوہ قاف اور دیگر علاقوں میں امن و استحکام کے ایک ثابت قدم وکیل کے طور پر پاکستان نے امید ظاہر کی ہے کہ نہ صرف آذربائیجان اور آرمینیا بلکہ پورے خطے کے لیے یہ معاہدہ خوشحالی اور پائیدار امن کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گا