اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ضلع ژوب میں 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے خاتمے پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو روز میں 47 دہشت گردوں کا صفایا سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے ۔
ایوانِ صدر کے پریس وِنگ سے ہفتہ کو جاری بیان میں صدرِ مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ،قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے