زمینوں میں بے ضابطگیاں با اثر تحصیلدار ندیم برتھ ، پنجاب حکومت نے معطل کرنے کے بجائے حافظ آباد تعینات

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر ) وزارت امور کشمیر کے افسران کی مبینہ ملی بھگت سے جہلم میں کشمیری پناگزینوں کے لیے مختص پلاٹوں کی غیر الاٹمنٹ اور ریکارڈ میں میں رد و بدل کا مقد مہ پنجا ب حکومت نے با اثر تحصیل دار کو معطل کر نے کی بجائے حافظ آباد میں تعینات کر دیا ملزم کے خلاف مقد مہ ، وارنٹ گر فتاری جاری ہوئے دو ماہ سےزائد کاوقت گزر گیا ایف آئی اے بے بس ہوگئی ایف آئی اے نے تحصیل دار ملزم ند یم برتھ جو کہ و فاقی وزیر ، اور صوبائی وزیر پنجاب کا قریبی عزیز ہے۔مقدمہ میں گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا تھا کہ رجسٹریاں سب رجسٹرار ندیم برتھ نے کیں جو حکومتی وزرا کا قریبی عزیز ہے ،ایف آئی اے اینٹی کرپشن کے مقد مہ درج کیا تھا.

کہ کشمیری پناہ گزینوں کو راٹھیاں کالونی، جہلم میں وزارت برائے کشمیر و گلگت بلتستان امور کی طرف سے الاٹمنٹ کی گئی تھی۔مذکورہ الاٹمنٹ ابتدائی الاٹمنٹ ڈیڈ کے مطابق صرف کشمیری مہاجرین کے لیے تھیں۔ ایف آئی اے نے تحصیل دار ملزم ند یم برتھ کے وارنٹ گر فتاریتو لے لئے لیکن ایک ماہ گزرنے کے باوجود گر فتار نہ کر سکی ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزم کا ایف آئی اے کے کسی با اثر افسر سے رابطہ ہواہے ایف آئی اے نے اس کو عبوری ضمانت کروا کر مقد مہ میں پیش ہونے کا کہا ہے ۔ لیکن ملزم نے ضمانت نہ کروائی مقد مہ کو درج ہوئے دو ماہ گزر گئے ہیں دوسری جانب با اثر ملزم کو پنجاب حکومت نے مقد مہ درج ہو نے پر معطل کرنے کی بجائے حافظ آباد میں تعینات کر دیا ہے۔دوسری جانب عدالت میں تین گر فتار ملزمان نے در خواست ضمانت دائر کی جو منظور کر لی تھی۔اس حوالے سے جب تحصیلدارندیم برتھ سے ان کا موقف لینے کے لیے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے فون اٹینڈ نہ کیا تاہم بعد ازاں ان کے واٹس ایپ پر بھی پیغام چھوڑا گیا لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔