پاکستان کا 78واں یومِ آزادی،پی ایچ اے راولپنڈی کی شاندار تیاریاں

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) ملکِ پاکستان کے 78 ویں یومِ آزادی کے موقع پر ڈی جی پی ایچ اے راولپنڈی احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں پی ایچ اے راولپنڈی کی جانب سے جشنِ آزادی کے حوالے سے شاندار تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، راولپنڈی اور ملکہ کوہسار مری شہر کو خوبصورت انداز میں سجایا گیا ہے،نگر نگر ،قریہ قریہ آزادی کے رنگوں میں ڈھل چکا ہے،14 اگست کو ملکِ پاکستان بہت سی قربانیوں کے بعد معرضِ وجود میں آیا،اسی حوالے سے اگست کا مہینہ پاکستانیوں کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے، راولپنڈی اور مری شہر میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کی جانب سے یومِ آزادی کا جشن منانے اور ملی جذبات کی ترجمانی کے لئے شاندار سجاوٹ اور تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے، اسی حوالے سے راولپنڈی شہر کی مرکزی شاہراہ مری روڈ اور اہم مقامات کو بہت ہی دلکش انداز میں سجایا گیا ہے،مری روڈ پر سبز و سفید رنگ کی روشنوں اور پرچموں سے سجاوٹ کی گئی ہے،6th روڈ اور چاندنی چوک فلائی اوور کے نیچے بھی دلکش انداز میں روشنیوں سے سجاوٹ خوبصورت مناظر پیش کر رہی ہے،مری شہر کے بھی اہم مقامات کو خوبصورت روشنیوں میں پاکستانی پرچم کے رنگوں کی روشنیوں سے سجایا گیا ہے،خوبصورت سجاوٹ ملی جذبات کی عکاسی کر رہی ہے،دونوں شہروں میں سبز و سفید روشنیاں قومی پرچم کے رنگوں کی ترجمانی کر رہی ہیں،

ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات پر یومِ آزادی کو جوش و خروش سے منانے کے لئے راولپنڈی اور مری شہر کو خوبصورت انداز میں سجانے کے حوالے سے اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں، پی ایچ اے راولپنڈی کی جانب سے شہر میں برقی قمقموں سے سجاوٹ کی گئی ہے اور جشنِ آزادی کے حوالے سے مختلف تقاریب ترتیب دینے کے حوالے سے بھی تیاریاں جاری ہیں،ڈی جی پی ایچ اے راولپنڈی احمد حسن رانجھا کا کہنا تھا کہ 14 اگست کا دن ایک تاریخی اہمیت کا حامل ہے، یومِ آزادی ہمیں عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ یہ دن ہمارے لیے اتحاد، یگانگت، اور امن کا پیغام لے کر آتا ہے۔ پی ایچ اے قومی تہواروں کو بھرپور انداز میں مناتے ہوئے عوام میں حب الوطنی اور یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ عوام قومی پرچم کی حرمت کا خاص خیال رکھتے ہوئے یومِ آزادی کو شایانِ شان طریقے سے منائیں ، آزادی کا جشن نہایت جوش و جزبے سے منایا جائے گا، ایک آزاد قوم ہی ترقی کی تمام منازل طے کر سکتی ہے، راولپنڈی شہر میں پاکستان کا 78 واں یومِ آزادی نہایت جذبے اور احترام سے منایا جائے گا،راولپنڈی شہر کو یومِ آزادی کی مناسبت سے خوبصورت انداز میں سجانے کے حوالے سے پی ایچ اے نے خصوصی اقدامات کئے ہیں.