چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی معرکہ حق، جشن آزادی کے موقع پر کیپیٹل ہسپتال میں خصوصی تقریب میں شرکت

اسلام آباد: (سٹاف رپورٹر ) چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے معرکہ حق اور جشن آزادی کی تقریبات کے موقع پر کیپیٹل ہسپتال میں ایک خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپیٹل ہسپتال ڈاکٹر نعیم تاج، سی بی اے کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یٰسین کے علاوہ پیرا میڈیکل سٹاف، ہسپتال انتظامیہ اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی، چیئرمین سی ڈی اے نے قومی ترانے اور پاکستانی پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی اور اس کے ساتھ پاکستان کی خودمختاری، وحدت اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی، چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ اس سال ہم نے 14 اگست کو منانے کیلئے بھرپور تیاریاں کیں ہیں اسمیں اسلام آباد انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے ادارے، سی ڈی اے، کیپیٹل ہسپتال، ڈی ایم اے اور ایم سی آئی شامل ہیں ہم سب نے ملکر اس دھرتی کیلئے یہ پیغام دے رہے ہیں کہ ہم سب ایک ہیں اور ہم سب پورے جوش و جذبے اور ولولے سے محنت کررہے ہیں اور انشاء اللہ ہم جو کچھ بھی کنٹریبیوٹ کرسکتے ہیں وہ ضرور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اس دفعہ مختلف ایونٹس کو پلان کیا ہے، اور ان کا انعقاد جوش وخروش سے کیا جا رہا ہے۔ ہم سب نے مل کر پورے اسلام آباد شہر کو دلہن کی طرح سجادیا گیا ہے۔ ہم نے نہ صرف وی آئی پی علاقوں بلکہ اسلام شہر کے ہر علاقے کو سجانے کیلئے اتنی ہی محنت کی ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد پہلے سی ہی ایک سر سبز و شاداب شہر ہے اور ہم نے خوبصورت لائٹنگ کے ذریعے اسکو مزید سجایا ہے اور اسی طرح جشن آزادی کے موقع پر مختلف تقریبات بھی منعقد کی جارہی ہیں، جیسا کہ ڈی چوک پر سائیکلنگ ریس کا انعقاد کیا گیا، اسکے علاؤہ سپورٹس کے مختلف ایونٹس بھی منعقد کئے جارہے ہیں، چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ جشن آزادی کی تقریبات اور شہر کو سجانے کیلئے ہمارے ساتھ سول سوسائٹی بھی اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔ اسکے علاوہ اسلام آباد کے شاپنگ سینٹرز اور کمرشل مراکز بھی دلہن کی طرح سجے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سول سوسائٹی، تاجر برادری، سی بی اے کے عہدیداران اور ہم سب ملکر یہ پیغام دے رہے ہیں کہ اس جشن آزادی سے قبل الحمدللہ جو پوری دنیا میں معرکہ حق اور آپریشن بنیان المرصوص کی وجہ سے اللّٰہ تعالیٰ نے ہمارا وقار پوری دنیا میں بلند کیا ہے اور پاکستان کے ان شہیدوں اور غازیوں کی وجہ سے ہمیں یہ عزت اور وقار حاصل ہوا ھے۔ ہم سب ملکر انکو عقیدت بھرا سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم یوم آزادی کے موقع پر بالکل صاف نیت کے ساتھ اللّٰہ تعالیٰ کے حضور سربسجود ہو کر دعا مانگتے ہیں کہ اللّٰہ تعالیٰ ہمیں ہماری اچھی نیتوں اور کاوشوں کا پھل دے اور ہمیں مزید محنت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔ انہوں نے کہا اس ملک کی خاطر اپنا تن، من اور دھن سب قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔

چیئرمین سی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ 14 اگست کے حوالے سے شہر بھر جشن آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منانے کے حوالے سے مختلف تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔ سپورٹس کمپلیکس، ایف نائن پارک سمیت مختلف مقامات پر جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریبات منعقد کی جارہی ہیں اور بہت سارے ایونٹس بھی منعقد کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ بھی ان تقریبات میں اپنی فیملیز کے ساتھ آنا چاہتے ہیں وہ ضرور آئیں کیونکہ ہم نے اسلام آباد کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے ایک مکمل سیف سٹی بنادیا ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ جو کوئی بھی ان تقریبات میں فساد پھیلائے گا، خصوصاً باجے بجانے اور فیملیز کو پریشان کرنے والے عناصر کے ساتھ ہم آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے