حج 2026 کے لئے سرکاری سکیم کے تحت 95100 افراد کی درخواستیں موصول، وصولی 16 اگست تک جاری رہے گی۔

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزارت مذہبی امور کو حج 2026 کے لئے سرکاری سکیم کے تحت 95100 افراد کی درخواستیں موصول ہو گئیں ، درخواستوں کی وصولی 16 اگست تک جاری رہے گی۔ بدھ کو وزارت مذہبی امور کی ترجمان عمر بٹ نے ’’اےپی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر اب تک 95 ہزار 100 افراد نے سرکاری سکیم کے تحت درخواستیں دے دی ہیں جبکہ 23 ہزار کی تعداد اب بھی باقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 16 اگست تک درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری رہے گا، جو افراد بھی درخواست دینا چاہیں وہ اپنے متعلقہ بینک میں جا کر یا وزارت مذہبی امور کےآن لائن پورٹل پرجا کر اپنی حج کی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کا رواں سال حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 افراد کا ہے، حج پالیسی کے تحت 70 فیصد افراد سرکاری سکیم اور 30 فیصد افراد پرائیویٹ سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔