پارلیمنٹ ہاؤس میں 78ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹنے کی تقریب، اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے قوم کو مبارکباد

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پارلیمنٹ ہاؤس میں 78 جشن آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹنے کی تقریب۔ تقریب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے چیمبر میں منعقد ہوئی، تقریب میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ اور اراکین قومی اسمبلی کی شرکت، اسپیکر سردار ایاز صادق کی اراکین قومی اسمبلی اور قوم کو 78 جشن آزادی کی مبارک، آزادی ایک عظیم نعمت کبریٰ ہے، اسپیکر قومی اسمبلی معرکہ حق کی کامیابی کی بدولت جشن آزادی کو خصوصی اہمیت حاصل ہے، اسپیکر قومی اسمبلی معرکہ حق میں تاریخی فتح نے جشن آزادی کی خوشیوں میں اضافہ کیا ہے، سردار ایاز صادق یومِ آزادی کے موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اور اراکین قومی کا پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کیلئے دعا .