پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے تک کمی کا اعلان

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی سمری حکومت کو بھیج دی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) 16 اگست سے پیٹرولیم مصنوعات 11 روپے 75 پیسے تک سستی ہونے کا امکان ، انڈسٹری کی 16 اگست سے ڈیزل 11 روپے 75 پیسے سستا کرنے کی سفارش کی گئی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈیزل 285 روپے 83 پیسے سے کم ہو کر 274 روپے 8 پیسے ہونے کا امکان ہے، انڈسٹری نے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 32 پیسے اضافے کی سفارش کی 16 اگست سے پٹرول 264.61 روپے سے بڑھ کر 265.93 روپے ہونے کا امکان ہے، انڈسٹری نے مٹی کے تیل میں فی لیٹر 6 روپے 25 پیسے کمی کی سفارش کی۔

مٹی کا تیل 185.46 روپے سے کم ہو کر 179.21 روپے مقرر ہونے کا امکان ہے، 16 اگست سے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے 11 پیسے تک کمی متوقع ہے لائٹ ڈیزل آئل 170.36 روپے سے کم ہو کر 163.25 روپے مقرر ہونے کا امکان ہے، پٹرولیم انڈسٹری کی ورکنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے اوگرا نے سمری تیار کی اوگرا کی جانب سے سمری وفاقی حکومت کو بھجوا دی گئی ، وزیر اعظم شہباز شریف نئی پٹرولیم قیمتوں کی حتمی منظوری دیں گے ، وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔