اسلام آباد (کرائم رپورٹر )وفاقی دارالحکومت کے تھانہ شالیمار کے علاقہ ای 11 ٹو میں ڈانس پارٹی کے دوران شراب و شباب کی محفل گرم شالیمار پولیس کا چھاپہ ملزمان نے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بناتے ہوئے فائرنگ کر دی پولیس اہلکاروں کو یرغمال بناتے ہوئے ان سے نقدی سرکاری اسلحہ چھین لیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے پر شالیمار پولیس نے ڈکیتی دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا .
پولیس کو رپورٹ درج کرواتے ہوئے خوشحال احمد اے ایس ائی نے موقف اختیار کیا کہ سیف سٹی سے کال موصول ہوئی کہ ای 11 ٹو اپارٹمنٹ نمبر 402 میں شور شرابہ ہو رہا ہے جس پر متعلقہ پتہ پر پہنچا تو 15 سے 20 نوجوان آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر رہے تھے اور فساد کر رہے تھے ان کی سرپرستی عاصم جہانگیر ولد جہانگیر خان جو کہ بدنام زمانہ سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی ہے دیگر ساتھیوں کو بلند آواز میں کہا کہ ہمارے فلیٹ پر ان پولیس والوں کو آنے کا مزہ چکھاتے ہیں.
عاصم جہانگیر اور اس کے دیگر ساتھیوں نے مدعی ہمراہی کانسٹیبل کو بازو سے پکڑ کر یرغمال بناتے ہوئے آتشیں اسلحہ کے بٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے دونوں شدید زخمی ہو گئے اسی دوران مجھ سے زبردستی وائرلیس سیٹ، موبائل فون، 7500 روپے نقدی ضروری کاغذات اور دیگر کانسٹیبل سے 2500 روپے نقدی چھین لیے اور آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کرتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی اگر یہاں سے ہلے تو جان سے مار دیں گے.
فلیٹ کے نیچے گئے ملزمان کی فائرنگ اور غنڈا گردی سے علاقہ میں خوف و حراس پھیل گیا شالیمار پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تین ملزمان جن میں عاصم جہانگیر شامل ہیں کو گرفتار کر لیا ہے ایس ایچ او تھانہ شالیمار کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان کا ریمانڈ لے لیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہو چکا ہے دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ای 11 ایف 10 ایف میں پولیس کی مبینہ اشیر باد سے شراب و شباب کی محفل آئے روز ہوتی ہیں جبکہ اس علاقے میں شراب فروش مافیا بھی سرگرم ہے جو کہ پولیس کی ملی بھگت سے سرعام شراب فروشی کرتا ہے تاہم ابتدائی طور پر ایس ایچ او تھانہ شالیمار نے پولیس کو یرغمال بنانے والے تین ملزمان کو گرفتار کر رکھا ہے.