اسلام آباد (سپیشل رپورٹر )عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑی کمی د نیا میں پیٹرول سستا پاکستان میں مہنگا ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت 2019 کے ریٹ پر آگئی حکومت کی جانب سے شہریوں کو 16 اگست سے پیٹرول کی میں کمی نہ ہو سکی، وزیر اعظم شہباز شریف ریلیف نہ دے سکے ، عالمی منڈی میں گزشتہ 11 روز میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں 5 ڈالر 72 سینٹ کی کمی ہوئی جس کے بعد برطانوی خام تیل کی قیمت 71.70 ڈالر سے کم ہوکر.65.98 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
اسی طرح گزشتہ 11 دنوں میں امریکی خام تیل 5 ڈالر 71 سینٹ سستا ہوا جس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 69.26 ڈالر سے کم ہوکر 63.48 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔ 2019 میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق پٹرول کی فی لِٹر قیمت 97 روپے سے زائد تھی اس کو بڑھا کر کر 105 روپے 68 روپے کر دی گئی تھی اب پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 284 روپے فی لیٹر ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کو اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی مد میں مبینہ طور پر مس گایئڈ کیا گیا تا کہ وزیر اعظم شہباز شریف عوام کو ریلیف نہ دے سکیں تاہم پھر بھی شہباز شریف نے وزارت خزانہ کو ہدایت کی کہ ریٹ کم کرو جس پر وزارت خزانہ نے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے کمی ، ہائی سپیڈ کی نئی قیمت 272 روپے 99 پیسے فی لیٹر مقرر ، پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی .
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر مقرر ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 19 پیسے کمی، مٹی کے تیل کی قیمت 178 روپے 27 پیسے مقرر ہوگئی،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں اٹھ روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی ، لائٹ ڈیزل کی قیمت 162 روپے 37 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی،نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے کردیا گیا، وزارت خزانہ نے قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ یاد رہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑی کمی د نیا میں پیٹرول سستا پاکستان میں مہنگا ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت 2019 کے ریٹ پر آگئی ہے.
اس حوالے سے چیئرمین اوگرا مسرور خان اور پی آر او عمران غزنوی سے ان کا موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کوئی جواب دیا کہ اوگرا صرف قیمتوں کا تعین کرتا ہے، تاہم وزارتِ توانائی (پٹرولیم ڈویژن) اور وزارتِ خزانہ وفاقی ٹیکسز شامل کرنے کے بعد قیمتوں کو حتمی شکل دیتی ہیں یاد رہے کہ دنیا بھر میں پیٹرول کی قیمتوں میں اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی آئی ہے کروڈ آئل فی بیرل 63 ڈالر ہے اور جو پٹرولیم مصنوعات کی قیمت پاکستان میں لگائی ہے وہ عالمی منڈی کے مطابق نہیں ہے .