اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے محققین اور سکالرز کی خدمات کو سراہنے کے لئے’’ ایچ ای سی ریسرچ ایوارڈز 2025‘‘ کا اعلان کردیا۔ یہ ایوارڈز تین مختلف کیٹیگریز میں دیئے جائیں گےہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اعلان کے مطابق پاکستان میں اعلی معیار کی پبلیکشنز کی حوصلہ افزائی کے سکالرز اور محققین کو بہترین ریسرچر،بہترین ینگ ریسرچر اور بہترین پبلیکشن ایوارڈز دینے کا اعلان کیا ہے۔یہ ایوارڈ ایسی پبلیکشنز پر دیئے جائیں جو ایچ ای سی کی جانب سے کبھی بلیک لسٹ نہ کی گئی ہوں،اس طرح کا کوئی ایوارڈ مصنف یا محقق پہلے حاصل نہ کر چکا ہو اور نہ ہی وہ ایچ ای سی کی پالیسی کے مطابق چربہ سازی میں ملوث رہا ہو۔
بہترین ریسرچر کے لئے لازم ہے کہ وہ یکم جنوری 2025 سے کم ازکم تین سال پاکستان کا شہری رہا ہو،بہترین ینگ ریسرچر ایوارڈ کے لیے عمر کی حد 40 سال اور ایک سال سے پاکستان کا شہری ہو جبکہ بہترین پبلیکشن ایوارڈز کے لئے لازم ہے کتاب تین سال پرانی نہ ہو،تین سے زائد مصنفین نے نہ لکھی ہو،یہ ایک سکالری بک یا جرنل آرٹییکل ہو۔مصنف تین سال سے پاکستان کا شہری ہو۔اہل اُمیدواروں سے درخواستیں 17 ستمبر تک طلب کی گئی ہیں.