اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کو مکمل معاونت فراہم کر رہا ہے۔یہاں جاری بیان کے مطابق این ڈی ایم اے، مسلح افوا ج اور فلاحی اداروں کی جانب سے خیبر پختونخوا کے لیے امدادی سامان روانہ کر رہا ہے۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے متعدد فلاحی اداروں کی معاونت سے متاثرین کے لیے امدادی سامان کی فراہمی جاری ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن سمیت متعدد فلاحی اداروں کی جانب سے خیر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ کر دیا گیا۔الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے فراہم کئے گئے امدادی سامان میں راشن بیگز، تیار کھانا، پینے کا صاف پانی،خشک دودھ اورواٹر ٹینکر شامل ہے۔ہیلپنگ ہینڈز کے جانب سے فراہم کئے گئے امدادی سامان میں کھانا اور پینے کا صاف پانی شامل ہے۔
پی آ ر سی ایس کی جانب سے ایمبو لینس، کھانے اور ٹینٹ کی فراہمی کے علاوہ طبی امدادکے لیے میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئے۔اسلامک ریلیف نے امدادی کارروائیوں کے لیے رضا کار فراہم کئے۔پینی اپیل کی جانب سے متاثرین کے لیے کھانا اور پینے کے لیے صاف پانی مہیا کیا گیا۔ڈبلیو ایچ ایچ اور آئیڈیا کی جانب سے 50000 یورو کا امدادی سامان فراہم کیاگیا۔رورل ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے متاثرین کو طبی امدادی کی فراہمی کے لیے پیر بابا بازار میں میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔
ایدھی کی جانب سے خیبر پختونخوا میں سیلاب متاثرین کی مدد کے نے ایمبولینسزبھی فراہم کی گئیں۔انوائرنمنٹل پروٹیکشن سوسائٹی کی جانب سے کھانا اور صاف پانی مہیا کیا گیا۔کے ایس ریلیف کی جانب سے امدادی سامان کی کٹس فراہم کی گئیں۔سیکور اسلامک فرانس کی جانب سے ٹینٹ، ہائی جین کٹس اور کچن سیٹس فراہم کئے گئے.