راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں میں علی الصبح سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری محکمہ موسمیات کی پشین گوئی پر واسا راولپنڈی ہائی الرٹ جاری کردیا ۔منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد سلیم اشرف نے کہا کہ وزیر برائے ہاسنگ پنجاب بلال یاسین کی ہدایت پر واسا راولپنڈی کا عملہ و ہیوی مشینری نشیبی علاقوں میں تعینات ہے موسمی صورتحال کے پیش نظر واسا راولپنڈی ہائی الرٹ ، عملہ و ہیوی مشینری نشیبی علاقوں میں تعینات ہے نالہ لئی اور شہر بھر کے نالوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر 6 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر 5 فٹ ہے جڑواں شہروں میں مجموعی طور 70 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی چکی ہے
محکمہ موسمیات کا اگلے دو دن شدید بارشوں کی پشین گوئی کی گئی ہے شہریوں سے اپیل ہے کہ غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ ندی نالوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں کسی بھی قسم کی ایمرجنسی صورتحال سے نپٹنے کیلئے تیار ہیں انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق سید پور کے مقام پر 69 ملی میٹر ، گولڑ ہ 71 ملی میٹر ، بوکڑہ 29 ملی میٹر ، پی ایم ڈی 37 ملی میٹر شمس آباد 34 ملی میٹر، کچہری 22 ملی میٹر, پیر ودھائی 27 گوالمنڈی 30 جبکہ کٹاریاں کے مقام پر 31 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔
جبکہ دوسری جانب وزیر برائے ہاوسنگ پنجاب بلال یاسین نے کہا کہ شدید بارشوں کے پیش نظر رین ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے اور تمام ادارے ہائی الرٹ ہیں۔ صوبائی وزیر بلال یاسین شہریوں کے جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ جس ضمن میں تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔